۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام رضوانی قزوین

حوزہ/ امام موسی کاظم علیہ السلام کی معنوی زندگی حکمت اور عرفانی تعلیمات سے سرشار ہے اور ہمیں امام علیہ السلام کی زندگی کو اپنے لیے آئیڈیل بنانے کی خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام اسداللہ رضوانی نے شہر قزوین میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے اس شہر کی جامع مسجد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہمیشہ اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ہوں یعنی اپنی زندگی میں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات اور سیرت سے استفادہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: امام موسی کاظم علیہ السلام کی معنوی زندگی حکمت اور عرفانی تعلیمات سے سرشار ہے اور ہمیں امام علیہ السلام کی زندگی کو اپنے لیے آئیڈیل بنانے کی خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: امام موسی کاظم علیہ السلام کا طرز زندگی آج کے حیران و پریشان انسان کے لیے بہترین نمونہ ہے اور جو افراد امام علیہ السلام سے توسل اور تمسک کرتے ہیں وہ کبھی مغربی ثقافتی یلغار کے دھوکے میں نہیں آتے۔

حجت الاسلام اسداللہ رضوانی نے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام ہمارے لیے نمونہ ہیں۔ ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے راستے سے منحرف نہیں ہونا چاہیے۔

شہر بوئین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات سے دور رہنے کی وجہ سے آج معاشرہ بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .